شام میں حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حماس کے دو رہ نماؤں کو قتل کر دیا
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک میٹنگ پر مہلک اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا ہے جس میں حماس کے دو اہم رہ نما ہلاک ہوگئے۔
حماس کے دو ارکان کا قتل
خبر رساں ادارے ’رئیٹرز‘ کے مطابق لبنان میں تین سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں حماس تحریک کے دو ارکان آج ہفتے کو ہلاک ہو گئے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک کار میں سفر کررہے تھے۔
خبررساں ادارے ایجنسی نے حماس کے مقتول رہ نماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ حماس یا حزب اللہ کی طرف سےان حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
تاہم یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مرکز میں ایک گھرکو نشانہ بنایا جس میں اس نے قدس فورس کے انٹیلی جنس اہلکار اور اس کے نائب کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیل نے یہ حملہ 3 جنگی طیاروں سے کیا جن کی مدد سے ایک عمارت پر کئی میزائل داغے اور اسے ملبے کاڈھیر بنا دیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں ہلاک ہونے والے 4 ایرانی فوجی مشیروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جن کی شناخت امید وار، علی آقازادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
-
دمشق میں اسرائیلی بمباری میں ہلاک پاسداران انقلاب کےاہلکاروں کی شناخت
شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ محلے میں اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے 10 ...
بين الاقوامى -
امریکہ کے حوثیوں کے تین بحری جہاز شکن میزائلوں کے خلاف حملے
امریکی فوج نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی افواج نے جمعہ کے ...
مشرق وسطی -
حماس کے بارے میں بوریل کے بیانات کا مقصد نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنا ہے: فلسطینی عہدیدار
فلسطینی وزیر برائے سماجی ترقی احمد مجدلانی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ اور ...
مشرق وسطی