دبئی نے ریٹائرمنٹ لینے والے اور ریٹائر ہونے کے قریب اماراتی سرکاری ملازمین کو کاروبار قائم کرنے میں معاونت کے لیے فوائد اور مراعات پر مشتمل ایک امدادی پروگرام کا آغاز کیا ہے جو دبئی سوشل ایجنڈا 33 کا حصہ ہے۔
"دبئی کے ریٹائرڈ افراد کے منصوبوں کے لیےامدادی پروگرام" اماراتی شہریوں کو فوائد اور مراعات کی پیشکش کرتا ہے جن میں حکومتی منصوبے تفویض کرنے میں ترجیح، ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت، پانچ سال کے لیے سروس فیس سے استثنیٰ اور شاندار منافع کو یقینی بنانے کے لیے ان کے منصوبہ جات میں مشاورت فراہم کرنا شامل ہیں۔
اس پروگرام میں ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ جانے والے اماراتی حکومتی ملازمین بھی شامل ہوں گے۔
اس پروگرام کا مقصد ان کے مالی استحکام میں اضافےکے لیے انہیں ایک اضافی ذریعۂ آمدن فراہم کرنا جبکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں (ایس ایم ایز) میں شمولیت کے ذریعے ان کی قابلیت اور مہارتوں سے استفادہ کرنا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق دبئی پولیس اور دبئی محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کے نمائندہ محمد بن راشد ایسٹیبلشمنٹ فار دبئی ایس ایم ای نے بدھ کو اس مقصد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
ریٹائرڈ اور ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کی مہارت اور خصوصی صلاحیتوں کی باقاعدگی سے تازہ کاری اور نگرانی کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ ایک ڈیٹابیس کا آغاز کرے گا۔ امارات کو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے مرکز میں بدلنے کے مقصد کے تحت اس ڈٰیٹابیس سے ان خدمات میں سہولت ملے گی جو ریٹائرڈ افراد کے تجربات سے مطابقت رکھتی ہوں اور دبئی ایس ایم ای کے ذریعے انہیں مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار کریں۔
اس پروگرام کے تحت آنے والے افراد کو دبئی میں قائم نجی کمپنیوں کے کاروباری منصوبہ جات میں اشتراک کے مواقع بھی ملیں گے۔
پروگرام کی دیگر خدمات میں استفادہ کرنے والے افراد کو زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے منصوبہ بندی میں مشاورت فراہم کرنا شامل ہے تاکہ ایک پرمسرت ریٹائرمنٹ اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔
-
دبئی آر ٹی اے الخیل روڈ پر دو نئے سالک ٹول گیٹس میں سے ایک نصب کرے گا
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے جمعہ کو دو نئے سالک ٹول گیٹس کا ...
مشرق وسطی -
دبئی کی امارات ائیر لائن رواں سال میں پانچ ہزار نیا عملہ بھرتی کرے گی
دبئی میں قائم بین الاقوامی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے منگل کو اعلان کیا کہ ...
مشرق وسطی -
تصاویر کے آئینے میں: 2024 میں دبئی کے مہنگی ترین اور متأثر کن محلات برائے فروخت
وسیع و عریض محلات، برلبِ سمندر جاگیروں اور عالیشان بلا خاںوں کے ساتھ دبئی میں ...
ایڈیٹر کی پسند