سعودی دیہی ترقیاتی منصوبے ریف میں 71 ہزار کسانوں کو ایک ارب 900 ملین ریال دیئے گئے
ریف پروگرام کے سکریٹری جنرل غسان بکری نے العربیہ کو بتایا کہ پروگرام کے آغاز سے اب تک استفادہ کنندگان کو فراہم کی جانے والی کل امداد ایک ارب 900 ملین ریال ہے۔
سعودی دیہی علاقوں کے لیے پروگرام ریف چھوٹے کاشتکاروں کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ موسمی پیداوار کے ذریعے غذائی خود کفالت حاصل کی جائے اور "غذائی تحفظ" کے مسئلے سے نمٹا جائے۔
سعودی عرب پائیدار زرعی دیہی ترقی کے پروگرام "ریف" کی طرح غذائی تحفظ کی قابل ذکر سطحوں کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے موثر منصوبہ بندی کرنا چاہتا ہے، جو چھوٹے کسانوں اور دیہی خاندانوں پر توجہ دیتا ہے۔
یہ ایک سرکاری پروگرام ہے جو دیہی زرعی ترقی کے حصول کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس سے پیداواری دیہی خاندانوں، گھریلو خواتین، زرعی کارکنوں اور مویشی بان مستفید ہوں گے۔
ریف پروگرام کے سکریٹری جنرل غسان بکری نے العربیہ کو بتایا کہ وژن 2030 کے مطابق زرعی اور سماجی ترقی کے لیے پروگرام کے آغاز سے اب تک مستحقین کو فراہم کی جانے والی کُل ایک ارب نو سو ملین ریال کی ہے جس سے 71 ہزار سے زائد سعودی کسانوں نے فائدہ اٹھایا۔
ایک ایسے وقت میں جب یہ پروگرام غذائی تحفظ اور کچھ زرعی مصنوعات، جیسے گلاب ،شہد، پھلوں میں خود کفالت کے لیے قابل ذکر شراکت کر رہا ہے۔ "ریف" کے سیکرٹری جنرل غسان بکری کے مطابق، رواں سال کے دوران زرعی پیداوار کی مقدار 533 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اسی تناظر میں، انہوں نے نشاندہی کی کہ "ریف" نے 100 سے زائد زرعی پروڈیوسرز کو زرعی پیداوار کی بنیاد کو متنوع بنانے کے لیے سپورٹ کیا، جبکہ چھوٹے کسانوں کی آمدنی اور معیار زندگی کو بہتر بنایا، اور ماحولیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا۔ توقع ہے کہ اس سال 41 ملین سے زیادہ درخت کاشت کیے جائیں گے۔
ریف پروگرام کئی شعبوں میں امداد کرتا ہے، جن میں پھولوں کی پیداوار ، تجارت ، چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری، مینوفیکچرنگ اور سعودی کافی کی مارکیٹنگ ، شہد کی مکھیاں پالنا وغیرہ شامل ہیں۔
-
سعودی عرب: قدرتی ماحول پربنائی جانے والی فلم ’ہوریزن‘ جس کےبارے میں کم لوگ جانتے ہیں
جب فلم ’ہوریزن "نیٹ فلیکس‘‘ پلیٹ فارم پر نشر ہوئی تو میں اسے دیکھنے کے لیے خود ...
مشرق وسطی -
سعودی مصنفہ ’غادہ المہنا‘ نے’’سعودی عرب میں اونٹ ‘‘کتاب کیوں لکھی؟
سعودی عرب کی مصنفہ غادہ المہنا نے اپنی نئی کتاب "سعودی عرب میں اونٹ" کا اجراء کیا ...
بين الاقوامى -
بارش اور سرد قطبی لہر نے سعودی عرب کو لپیٹ میں لے لیا
سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ...
بين الاقوامى