شام میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایران نواز جنگجوؤں سمیت 8 افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے جواب میں اس نے گذشتہ شب شام میں اسد رجیم کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "گذشتہ رات شام سے جنوبی گولان کی پہاڑیوں کی سمت میں متعدد میزائل داغے گئے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات کے وقت درعا کے علاقے میں شامی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی ڈھانچے پر بمباری کی"۔
فوج نے بمباری کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں کیا۔ اسرائیل شاذ و نادر ہی شام کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرنے والے ایران کو شام میں اپنے پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔
اسرائیل نے 2011ء میں شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اپنے شمالی پڑوسی پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حیران کن حملے کے بعد شام اور لبنان میں اسرائیلی بمباری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شام میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایران کے وفادار جنگجو بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے توپ خانے سے جنوبی لبنان میں کئی مقامات پر گولہ باری کی۔
-
اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت؛ شام میں ایرانی تنصیبات پر بمباری سے چھ ہلاک
اردن کی سرحد پر اتوار کے روز امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی -
تیرہ برس بعد امارات اور شام کے تعلقات مکمل بحال، اماراتی سفیر دمشق پہنچ گیا
متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان 13 برس کے تعطل کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مکمل ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا: فوج
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام سے راکٹ فائر کے جواب ...
مشرق وسطی