یمن کے ایران سے منسلک حوثی باغیوں کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اٹلی یمن کے خلاف حملوں میں حصہ لیتا ہے تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
حوثیوں کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے روزنامہ لا ریپبلیکا کو بتایا کہ اٹلی کو اسرائیل-فلسطین تنازع میں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور غزہ پر حملے بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور مزید کہا، علاقے میں امن کے حصول کا یہی واحد راستہ ہے۔
اٹلی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ وہ یوروپی یونین کے بحیرۂ احمر کے بحری مشن کی کمانڈ ان ایڈمرل فراہم کرے گا جس میں وہ یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں سے بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے شامل ہوا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ فروری کے وسط میں شروع ہونے والے اس مشن کا مینڈیٹ تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت اور حملوں کو روکنے کے لیے ہو گا لیکن حوثیوں کے خلاف حملوں میں حصہ نہیں لے گا۔
-
امتحان میں نقل کرنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ کا وکیل کیس کی پیروی سے دستبردار
مصر میں لاء کے امتحان میں مبینہ طورپر نقل کرتے پکڑی جانے والی خاتون رُکن پارلیمنٹ ...
بين الاقوامى -
امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے 13 مقامات پر 36 حوثی ٹھکانوں پر حملہ
امریکہ اور برطانیہ نے ہفتے کے روز یمن میں حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں پر حملے کیے۔ ...
بين الاقوامى -
امریکہ کے فضائی حملے میں یمن کے پانچ میزائل تباہ
امریکی فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو یمن میں پانچ میزائلوں کے خلاف فضائی حملے کیے ...
مشرق وسطی