فلسطینی تحریک فتح نے سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے موقف کو سراہا ہے۔
تحریک فتح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق موقف قابل تحسین اور پوری دنیا کےلیے ایک پیغام ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست کا قیام عمل نہیں لایا جاتا اس وقت تک سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
تحریک فتح کے کونسل کے رُکن اسامہ القواسمی نے جمعرات کو العربیہ/الحدث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق موقف دنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔
گذشتہ روز فلسطینی ایوان صدر نے سعودی عرب کے اس بیان پرمملکت کاشکریہ ادا کیا تھا جس میں مملکت نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کے دارالحکومت پرمشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
ایوان صدر نے کہا کہ ان خطرناک حالات جن سے خطہ اور دنیا گذر رہی ہے سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت قابل تحسین اقدام ہے اور فلسطینی قوم اس موقف پر سعودی عرب اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے ٹھوس موقف اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر دور میں مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق اور آزادی کی حمایت کی ہے۔
خیال ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا تھا کہ مشرقی بیت المقدس پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
-
اسرائیلی فوج نے 6 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا : وزارت صحت غزہ
اسرائیل فوج نے منگل کے روز غزہ میں 6 پولیس اہلکاروں کو اس وقت بمباری کر کے ہلاک کر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز روک دیے،اتھارٹی ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے پر مجبور
فلسطینی اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو ماہ دسمبر کی ...
مشرق وسطی