اسرائیلی فوج نے شام کے شہر درعا میں شامی فوج کے ایک اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
اسرائیلی فوج جو شام میں کارروائیوں کے بارے میں کم ہی اعتراف کرتی ہے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ شمالی درعا کے مضافاتی علاقے محجہ میں شامی فوج کے ایک اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا۔
گولان پہاڑیوں پر حملے کا جواب
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں کی طرف شام سے گولہ باری کے منبع کی نشاندہی کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "توپ خانے نے فائرنگ کے منبع پر گولہ باری کی اور جنگی طیاروں نے محجہ کے علاقے میں شامی فوج سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملہ کیا"۔
قبل ازیں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام اسرائیل نے گولان پر مسلح گروپوں کے میزائل فائر کرنے کے جواب میں درعا کے دیہی علاقوں میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔
آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ درعا کے مغربی دیہی علاقوں میں لبنانی حزب اللہ کے وفادار مسلح گروپوں نے کاتیوشا راکٹوں سے گولان میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
-
گولان کی پہاڑیوں پر گولہ باری کے جواب میں اسرائیل کی شامی شہر درعا پر بمباری
گولان پہاڑیوں پر مسلح گروپوں کی جانب سے میزائل داغے جانے کے جواب میں اسرائیل نے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کےلیےاقوامِ متحدہ کی ایجنسی کوتباہ کرنے پرآمادہ ہے:اونروا
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے (اونروا) کے سربراہ نے ہفتے کو ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی چھاپے کے بعد غزہ کے اہم ہسپتال کے لیے خدشات میں اضافہ
ہفتے کے روز غزہ کے ایک اہم ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد وہاں پھنسے ...
مشرق وسطی