یوم تاسیس پر ہم عوام کے ساتھ قیادت کی ہم آہنگی کا جشن مناتے ہیں: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 22 فروری کو مملکت کے ’یوم تاسیس‘ کے موقعے پر سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ سالگرہ عوام کے ساتھ قیادت کی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمارے لیے اس مبارک ملک اور اس کے لوگوں کے اتحاد اور 300 سال سے زائد عرصے تک استحکام کا راستہ دیا۔ آج اسے ہم اس مبارک ملک کی تاریخ کو اس کے یوم تاسیس اور اس کے عوام کے ساتھ قیادت کی ہم آہنگی کا جشن مناتے ہیں۔

خیال رہے کہ کل 22 فروری کو سعودی عرب کا یوم تاسیس پورے قومی جوش وجذبے سے منایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں