ہفتے کے روز تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے حماس کے ساتھ جنگ سے نمٹنے کے طریقے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔
مظاہرین شہر کے کپلن جنکشن میں جمع ہوئے جن میں سے کچھ گا رہے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ بہت سے لوگوں نے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطین مزاحمت کاروں کے پاس موجود 134 مغویوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کریں۔
غزہ کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جارحیت میں 30,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبادی کا ایک چوتھائی حصہ قحط سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہے۔
اسرائیل نے یہ حملہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں کیا جس میں اسرائیل کی تعداد کے مطابق 1,200 افراد مارے گئے اور 253 کو اغوا کر لیا گیا۔
-
اسرائیل کی جنگی کابینہ میں شدید ہنگامہ
اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک رکن اتوار کے روز واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔ تاکہ امریکی ...
مشرق وسطی -
غزہ کے خان یونس میں حماس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں کارروائیاں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل گانوں کے مقابلے "یورو ویژن" کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
اسرائیل نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے نغمہ نگاروں سے کہا کہ وہ یوروویژن نغماتی ...
مشرق وسطی