خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فارم کو سات کروڑ ریال کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جاری قومی خیراتی مہم کے "احسان" کے آغاز کے پہلے ہی منٹوں میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا۔

اس مہم کا آغاز اس جمعہ کی شام 10:30 بجے خیراتی سرگرمیوں کی توسیع اور رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات مہم کے طور پر کیا گیا تھا، جب کہ مہم کے آغاز کے بعد پہلے گھنٹے میں عطیات 206 ملین ریال سے زیادہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ "احسان" پلیٹ فارم کو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایہ" کے تعاون سے 13 سرکاری اداروں کی زیر نگرانی میں شروع کیا گیا ہے جسے سعودی عرب کی دانشمند قیادت سے مسلسل سرپرستی حاصل ہے۔ایک شریعہ کمیٹی کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کا کام اسلامی شریعت کی شرائط کے مطابق ہے اور پلیٹ فارم کے کل عطیات کی رقم اب تک 5 ارب ریال سے زیادہ ہو چکی ہے، جس سے مختلف خیراتی اور ترقیاتی شعبوں سے 4.8 ملین سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔

نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک "احسان" کے سی ای او انجینیر ابراہیم بن عبداللہ الحسینی نے وضاحت کی کہ مہم کا آغاز نیکی اور خیرات کے مہینے رمضان المبارک میں شرورع کیا گیا ہے تاکہ اس ماہ مقدس میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ انفاق فی سبیل اللہ کا مستند اور قابل اعتبار پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں