سعودی فٹبال پرو لیگ کے سپر سٹارز کرسٹیانو رونالڈو، روبرٹو فرمینو، فابینہو ٹیویرس اور روجر ایبنیز نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بحیرہ احمر کے ساحل پر چھٹیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ریڈ سی کے ساحل پر قائم لگژری ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں اور قریبی جزائر کی سیر کے ساتھ ساتھ واٹر سپورٹس میں بھی مصروف رہے۔
پرو لیگ کے سپر سٹارز نے ریڈ سی گلوبل کے سی ای او احمد غازی درویش کے ہمراہ ان کے ذاتی جہاز پر بحیرہ احمر کے جزیروں کے فضائی نظارے بھی کیے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر ارجنٹائنی ماڈل جورجینا روڈریگیز چھٹیوں کے موقع پر پرتگالی سپر سٹار کے ساتھ موجود ہیں۔
سعودی عرب کے آفیشنل ٹورازم اکاؤنٹ VisitSaudi@ کو ٹیگ کرتے ہوئے جورجینا روڈریگیز نے ریڈ سی ریزورٹ سے سعودی عرب کے بارے میں تعریفی کلمات پوسٹ کئے ہیں۔
معروف سٹار جوڑوں کے ساتھ ان کے بچے بھی بحیرہ احمر کے ساحل پر فوٹو گرافی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
-
سال 2023ء میں سعودی عرب بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں پر 135 ارب ریال خرچ کیے
سعودی عرب نے 2023ء کے دوران بیرون ملک سے مملکت آنے والے زائرین اور سیاحوں کی طرف ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: "آڈر ڈیلیوری" سے متعلق ریگولیٹری فیصلوں کا 24 گھنٹوں میں نفاذ
سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈیلیوری سیکٹر کے حوالے سے جاری کردہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں رضاکارانہ خدمات کی آئیکن ’مشاعل آل مبارک‘ انتقال کر گئیں
سعودی عرب میں رضا کارانہ انسانی خدمات کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی ...
مشرق وسطی