کویت میں ساحل سمندر کے قریب پیش آنےوالے ایک حادثے میں گاڑی قلہ بازیاں کھاتی سمندر میں جا گری اور اس میں سوار نوجوان معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔
اس حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کےساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب کویت کے ابو الحصانی بیچ پر ایک کار اس وقت الٹ گئی جب اس کا ڈرائیور لہروں کے قریب جا رہا تھا۔
شاب كويتي ينجو بأعجوبة بعدما انقلبت سيارته مرات عدة على الشاطئ#الكويت #العربية pic.twitter.com/7npue0d6ar
— العربية الكويت (@AlarabiyaKuwait) March 30, 2024
ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان نے ساحل سمندر پر گاڑی چلانے کی کوشش کے دوران اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا، جو کئی بارالٹ گئی اور وہ اس سے گر کر سمندر میں گر گیا۔
ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا اور سمندر سے نکلنے کے بعد وہ ساحل پر اپنے دوستوں کی طرف چل پڑا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔صارفین نے اسے ڈرائیور کی لاپرواہی قرار دیا ہے۔