انتخابات کے بعد کویتی کابینہ اور وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر کویت کو دے دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کویت نے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کو نئی مقننہ کے حلف لینے سے پہلے اپنا استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ امیر کویت شیخ الاحمد الصباح اگر چاہیں گے تو شیخ محمد صباح السلیم کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کریں گے یا پھر کسی دوسرے شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

کویت کا نیا بننے والا وزیراعظم کابینہ کی تشکیل کرے گا۔ خیال رہے دسمبر 2020 کے بعد یہ چوتھے انتخابات تھے جو جمعرات کے روز ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں