دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں تہران نے گذشتہ روز اسرائیل پرمیزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیاتاہم ان میں سے بیشترڈرونز امریکہ ، اسرائیل اور دوسرے ملکوں نے مار گرائے۔ کچھ میزائل اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور انہیں بھی مار گرایا گیا۔
اردن میں مار گرائے گئے ایرانی میزائلوں کوشہریوں نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔
اردنی شہریوں نے نے الحسا، مرج الحمام اور کرک گورنریوں کے علاقوں پر گرے میزائلوں کا ملبہ مشہور "اوپن مارکیٹ" ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا جہاں گاڑیاں، رئیل اسٹیٹ اور ہر قسم کا سامان فروخت کیا جاتا ہے۔
اشتہارات میں سے ایک عنوان میں لکھا ہے کہ " بہتر حالت میں موجود ایرانی بیلسٹک میزائل برائے فروخت‘‘۔ ایک اور نے لکھا کہ "ایک بار استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل پرکشش قیمت پر فروخت کے لیے پیش ہے۔" مشتہر نے میزائل کی تصریحات اور تصاویر کی تفصیلات پوسٹ کیں اور کہا یہ ایک "بہترین قسم" ہے۔ یہ ایک "حادثے" مار گرایا گیا۔ اس کو شدید نقصان پہنچا۔ اسے قسطوں پر فروخت کیا جا رہا ہے‘‘۔
کچھ لوگوں نے ان میزائلوں کے ساتھ اپنی ذاتی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔