سلطنت عمان میں گذشتہ ایام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی کےبعد بارش کے ایک اور سپل کی پیش گوئی کے بعد شہریوں کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔
عمان پولیس ایوی ایشن نے منگل کی شام ریاست شناس کے لوگوں کو خبردار کیا ملک میں مسلسل کم درجہ حرارت کے ساتھ بارش کا ایک نیا سپل آ رہا ہے۔
الرجاء البقاء في منازلكم يوجد حالة مطرية ثانية.. طيران شرطة عمان السلطانية يحذر أهالي ولاية #شناص @WeatherOmanya
— العربية - سلطنة عُمان (@Alarabiya_Oman) April 16, 2024
#منخفض_المطير #سلطنة_عمان pic.twitter.com/AjXqhCjcBh
یہ الرٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب سلطنت میں بارش کی صورتحال جاری ہے۔ سوشل میڈیا پربارش اور سیلاب کی خوفناک کیفیت پر مبنی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں جن میں سیلابی ریلے سڑکوں کو بہا لے جا رہے ہیں۔ کئی جگہ پر گاڑیاں سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں۔
عمانی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے بدھ کو ظفار اور الوسطیٰ کے علاوہ تمام گورنریوں میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام نے دارالحکومت مسقط سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ملک کے مشرق میں واقع شمالی الشرقیہ گورنری میں گاڑیوں کے بہنے کے نتیجے میں 9 طلباء سمیت کم از کم 18 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
شاهد.. تأثر الشارع البحري بولاية #صحار جراء جريان الأودية بغزارة
— العربية - سلطنة عُمان (@Alarabiya_Oman) April 16, 2024
#منخفض_المطير #سلطنة_عمان @WeatherOman pic.twitter.com/EWtvF8KnH1
عمان میں وزارت تعلیم نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیلاب نے بچوں کو لے جانے والی کئی گاڑیوں کو ڈبو دیا۔ ابھی تک کئی طلبہ اور دیگر شہری لاپتہ ہیں۔