فلسطین اقوم متحدہ کی مکمل رکنیت پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی
فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر اقوام متحدہ مکمل رکنیت دینے کے سوال پر ووٹنگ کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ملک امریکہ کی طرف سے اس سلسلے میں ووٹنگ کا راستہ روکا جائے گا۔ کیونکہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت ملنے سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔
پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے شہڈول کے مطابق فلسطین کی بطور ریاست مکمل رکنیت کے لئے ووٹنگ جمعہ کے روز تین بجے سہ پہر کرائی جانے کا طے کیا گیا ہے۔ خیال رہے ۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں قرار داد کی منظوری کے لئے نو ووٹوں کی حمایت ضروری ہے۔ تاہم لازم ہے کہ قرار داد کو ویٹو نہ کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 193 ہے ۔ ووٹنگ مکمل ہو نے کے بعد رکنیت دینے کی توثیق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان کے ووٹوں سے ہو گی۔