سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران ایک خصوصی ڈائیلاگ سیشن سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک مضبوط اور مستحکم مستقبل کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت علاقائی اور عالمی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کرہا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت کی حالیہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں۔ سعودی عرب ترقی کی مزید نئی منزلوں کےحصول کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔

ولی عہد نےکہا کہ سعودی وژن 2030 مملکت میں زندگی کے تمام پہلوؤں پر اثر انداز ہورہا ہے جس کے نتیجے میں ایک متحرک معاشرے کی تعمیر ہوئی ہے۔ انہوں نے معیار زندگی اور سماجی ترقی میں نمایاں بہتری کی طرف اشارہ کیا جس میں افرادی قوت میں خواتین کی شرکت 2016ء سے دگنی ہو گئی ہے۔

ولی عہد نے کہا کہ سعودی وژن 2030 ایک سفر ہے حتمی منزل نہیں۔ سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف ابتدائی مرحلہ ہیں اور مزید بہت کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے سعودی عرب کی عالمی برادری کےساتھ تعاون اور تعلقات کو مزید بہتر بنانےکی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تعاون کے فروغ سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے مملکت کے عزم کی توثیق کی جس کا مقصد سب کے لیے جامع ترقی کو فروغ دینا، مربوط اقتصادی لچک حاصل کرنا ،خطے میں استحکام، خوشحالی اور امن کی حمایت کرنے والی قوت کے طور پر کام کرنا ہے۔

ولی عہد نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں بہت سے اہداف ہیں جنہیں مملکت نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شراکت داری میں زندگی کے مختلف شعبوں میں حاصل کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں