پچھلے دو دنوں میں 61 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی غزہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر 34596 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس امر کا اعلان وزارت صحت غزہ نے اپنے جمعرات کے روز فلسطینیوں کی ہلاکت سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار میں کیا۔ منگل کے روز یہ تعداد 34535 تھی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینیوں کی مزید شہادتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور دیگر جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد اب تک 77816 ہو چکی ہے۔
واضح رہے 6 مئی کو غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے سات ماہ مکمل ہو جائیں گے۔ جبکہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے نہ رفح پر اپنے نئے حملے سے باز آنے پر راضی ہے۔