سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اہم عہدیدار کی وفات پر امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو بھجوائے گئے خط میں شاہ سلمان کی جانب سے ابوظبی کے شاہ کے العین میں نمائندے شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر ’گہری اور مخلصانہ‘ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
شیخ طحنون بن محمد آل نہیان یکم مئی 2024 کو انتقال کر گئے تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھجوائے گئے ایک الگ خط میں بھی متحدہ عرب امارات کے صدر سے شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔