سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے نائب صدر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے بتایا ہے کہ قصیم کا خطہ طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس علاقے میں اس سے قبل ایسی بارشیں نہیں دیکھی گئیں۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں عنیزہ شہر ایک بڑی جھیل میں تبدیل ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عنیزہ پر غیر معمولی اور ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ صرف پہلے گھنٹے میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مراسل #العربية عبدالرحمن العصيمي: أضرار الأمطار الغزيرة في القصيم محدودة.. ولا إصابات حتى الآن pic.twitter.com/RvZWLYfhf7
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 1, 2024
قصیم میں سیلاب نے بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا۔ شہری دفاع کے دستے شہرمیں پانی بھرجانے کی وجہ سے کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی مدد کی۔
مراسل #العربية عبدالرحمن العصيمي: أضرار الأمطار الغزيرة في القصيم محدودة.. ولا إصابات حتى الآن pic.twitter.com/RvZWLYfhf7
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 1, 2024
قصیم ہیلتھ کلسٹرنے تمام صحت کی سہولیات کو الرٹ کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے وضاحت کی کہ خطے کے تمام ہسپتال چوبیس گھنٹے مکمل طور پر اور مسلسل تیار ہیں تاکہ ان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے نمٹا جا سکے۔