کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ ایک شہری کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا دہشت گردی کے مبینہ ملزم نے ایک دوسرے خلیجی ملک میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ منصوبے میں مبینہ طور پر امریکی فوج کو بھی نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز کویتی پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فی الحال اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ نیز وہ اپنے ملک میں بھی دہشت گردی کی سازش کر رہا تھا۔
گرفتار کیے گئے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ مواد بھی نشر کرتا رہا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر خبریں پوسٹ کر رکھی ہیں۔
تاہم پراسیکیوٹر جنرل نے اس سے متعلق تنظیم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا ہے۔
کویت کے حکام کی طرف سے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا گیا ہے 'اس نے دھماکہ خیز مواد بھی تیار کر رکھا تھا۔ تاکہ دھماکے کے موقع پر استعمال میں لا سکے۔ اس کے ہدف میں امریکی فوج کے کیمپ اور امریکی فوجی شامل تھے۔ گرفتار کیے گئے شخص نے ان الزامات کا اعتراف کیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی انکشافات کیے ہیں۔'
کویتی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ جنوری 2024 میں وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس دہشت گردی کا مبینہ ہدف ایک شیعہ عبادت گاہ کو دھماکہ کا نشانہ بنانا تھا۔
جاری کردہ بیان میں مزید شہریوں کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاع دی گئی ہے جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ تاہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کویت امریکی فوجی اڈوں کا میزبان ملک ہے۔ 2015 میں کویت میں ہونے والے ایک دھماکہ میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کو نشانہ بنا کر 27 افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
-
اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب کی مساعی کی تحسین
اقوام متحدہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ...
مشرق وسطی -
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
کابینہ کے اجلاس میں وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی تحسین
مشرق وسطی -
ریاست کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے اور دہشت گردی کے جرم میں سعودی شہری کو سزائے موت
وزارت داخلہ نے ملک دشمنی، ریاست کے استحکام کو نشانہ بنانے اور دہشت گردی پر سعودی ...
بين الاقوامى