جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ مل کر 27 کلو گرام سے زائد کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔ سعودی عرب کے اندر ضبط شدہ اشیاء وصول کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیا گیا۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جب آنے والے کنٹینرز میں سے ایک کا معائنہ کیا گیا تو کوکین کی یہ مقدار کنسائنمنٹ کنٹینر کے ایئر کنڈیشنگ ڈیوائس کے اندر چھپائی گئی تھی جس کی تصدیق زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسٹم کنٹرول کو مزید سخت کر رہی ہے۔ درآمدات اور برآمدات کی آڑ میں منشیات کی اسملنگ کے دھندے کو روکا جا سکے۔
کسٹمز اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اندرون ملک کسی بھی قسم کی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ نمبروں پر دیں تاکہ منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
-
سعودی عرب کے معروف گلوکار محمد عبدو میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص
سعودیہ کے معروف گلوکار محمد عبدو نے کہا ہے کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ریستوران میں زہر خورانی سے ایک ہلاک، 95 ہسپتال میں داخل
سعودی مملکت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ ایک ریستوران میں زہر خورانی کی وبا پھیلنے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : طیران الریاض کا اپنے فضائی بیڑے میں مزید بوئنگ شامل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی ائیر لائن ' ریاض ائیر المعروف طیران الریاض نے اپنے فلیٹ میں بوئنگ ...
مشرق وسطی