رفح کارروائی ضروری ہے کیونکہ حماس یرغمالیوں کے معاہدے سے انکار کر دیا ہے
اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی ضروری ہے کیونکہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی تجاویز سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت فلسطینی گروپ کچھ یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گیلنٹ نے یہ پیغام امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ رات بھر کی گفتگو میں جاری کیا۔