سنہ 2008ء میں اپنے آغاز کے بعد سے'سعودی فلم فیسٹیول' نے سنیما کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ثقافتی اور معلوماتی پل کی تعمیر میں اپنے موروثی کردار پر یقین رکھا ہےکیونکہ اس کا تعلق فلم سازی کے تمام شعبوں میں تصنیف اور ترجمہ کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ عمل سنیما انڈسٹری کے تمام مراحل کو آگے بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
اس یقین کی بنیاد پرفلمی میلے کا اہتمام سینما سوسائٹی نے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کے اشتراک سے اور وزارت ثقافت میں فلم کمیشن کے تعاون سے کیا۔ اس نےکتاب کے لیے ایک متواتر پروگرام اپنایا۔ اس طرح پروڈکشن نے اپنے پچھلے سیشنز کے دوران 50 سے زائد کتابیں پیش کیں جو فلم انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہیں۔
فلمی صنعت
چونکہ علم کی کوئی حد نہیں، اس لیے سنیما سوسائٹی نے مئی 2024 ء تک "سعودی انسائیکلوپیڈیا آف سنیما" کے عنوان سے ایک اقدام کا آغازکیا تاکہ سنیما انڈسٹری کے تمام مراحل کو آگے بڑھایا جا سکے اور فلم سازوں اور ساتویں آرٹ کےعلم میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس طرح اسے سعودی عرب کی فلم انڈسٹری کی عمارت میں یہ انسائیکلوپیڈیا ایک اہم اینٹ کی جگہ پر اپنا کردار ادا کرے۔
انسائیکلوپیڈیا کے مقاصد
سعودی سنیما انسائیکلو پیڈیا کا مقصد عربی زبان میں کتابیں تیار کرنے کے لیے ایک باقاعدہ پروگرام قائم کرنا ہے، اور یہ ان کتابوں کو دوبارہ پرنٹ کرنے کے لیے بھی کام کرتا ہے جو اس سے قبل فیسٹیول کے ذریعے اپنے پچھلے سالوں میں تیار کی گئی تھیں اور ان کی کاپیاں خصوصی لائبریریوں یا سیلز آؤٹ لیٹس میں فروخت ہوئیں۔
فلم انڈسٹری کو غیر پیشہ ورانہ تحریر کے دائرے سے آگے بڑھانا، پیشہ ورانہ مہارت کی سطح اور مہارت کی گہرائی میں سنیما کے میدان میں کتابوں کی شدید کمی کو پورا کرنا اور عرب لائبریری میں خصوصی کتابوں کی کمی کو دور کرنا ہے۔
اشاعت کے لیے نامزد کتابوں کا انتخاب ایک خصوصی ریڈنگ کمیٹی کرتی ہے جو ماہرین، نقادوں اور فلم سازوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ کمیٹی سخت اور قطعی معیارات کے مطابق مواد کے تکرار اور اس کی معیار کی جانچ کرتی ہے اور اس میں موجود علمی ذخیرے کے مطابق اس کی اشاعت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرتی ہے۔
ٓ
اسی تناظر میں سعودی انسائیکلو پیڈیا آف سنیما نے جنم لیا جس کے ذریعے سال بھر میں ایک فلم پبلشنگ پروگرام پیش کیا جائے گا۔ انسائیکلوپیڈیا اپنے پہلے سال میں 100 کتابیں شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ علم کا سلسلہ سنیما کے علم میں ایک آئیکون کے طور پر جاری رہے۔
-
اسرائیلی فوج کو رفح کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبردار کرتے ہیں: سعودی عرب
اسرائیلی فوج نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے رفح پر محدود آپریشن کرنے کے لیے پیر ...
مشرق وسطی -
سعودی اور امریکی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں " فیئرس فیوری 24" کا آغاز
سعودی عرب اور امریکہ کی مسلح افواج پر مشتمل مشقیں "فیئرس فیوری24" کے عنوان سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: بیشہ کے مقام پر پانی میں تیراکی کرتے ہوئے دو کم عمر بھائی ڈوب کرجاں بحق
سعودی عرب کی بیشہ گورنری کے قریب الغفرات گاؤں میں دو حقیقی بھائی عبدالعزیز اور ...
مشرق وسطی