عراق کے جنوبی شہر الناصریہ کی ایک جیل میں دہشت گردی سے متعلق الزامات سزائے موت کے 11 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ عراقی ذی قار گورنری کے ایک باخبر ذریعے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ وزارت انصاف نے الناصریہ سنٹرل جیل "الحوت" میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے 11 افراد کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کی نگرانی کی۔ یہ افراد "دہشت گردانہ جرائم" کے مرتکب ہوئے اور ان کا تعلق آئی ایس آئی ایس سے تھا۔ عراق صدر کی منظوری کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔
گزشتہ پھانسیاں
25 اپریل کو عراقی حکام نے وزارت انصاف کی ایک ورک ٹیم کی نگرانی میں الناصریہ شہر کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشت گردوں کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کیا تھا۔
150 کو پھانسی کا سامنا
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اگر ملک کے صدر نے منظوری دے دی تو الناصریہ کی الحوت جیل میں کم از کم 150 قیدیوں کو بغیر کسی انتباہ کے فوری پھانسی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عراق میں پھانسی کے منتظر تقریبا 8000 قیدی موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دہشت گردی سے متعلق جرائم کے الزام میں قید ہیں۔