متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے انتہائی تباہ کن سپیل کے نتیجے میں سڑکوں اور کھلے گیراجوں میں کھڑی کاروں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ منگل کے روز سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق کئیں دنوں تک ہونے والی بارشوں سے مجموعی طور پر 50000 کاریں تباہی سے دو چار ہوئی ہیں۔ ان کاروں کے علاوہ بھی مختلف قسم کے چھوٹے بڑے وہیکلز بھی بارش کی زد میں آکر تباہ ہوئی ہیں۔
مرتب کردہ اعدادو شمار کے مطابق ان گاڑیوں کی مجموعی مالیت ک تخمینہ 250 ملین ڈلر لگایا گیا ہے۔
ان سیلابی ریلوں اور بارشوں سے تباہ ہونے والی گاڑیوں میں سے بڑی تعداد انشورنس والی گاڑیوں کی تھی ۔ اس لیے ابتدائی اندازے میں بتایا گیا ہے کہ انشورنس والوں کو 150 ملین ڈالر کی رقم خرچ کرنا ہوگی۔ ہو سکتا ہے یہ رقم اس سے بھی بڑھ جائے اوربڑھ کر 250ملین ڈالر تک چلی جائے گی۔
ری انشورنس بروکر گائے کارپینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کا تخمینہ ابتدائی بیمہ شدہ نقصان 150 ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے لیے 250 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ میں لگایا گیا تخمینہ ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور اومان وغیرہ میں سیلاب کے نتیجے میں بیمہ شدہ اشیا کا کل نقصان 850 ملین ڈالر کا ہے۔
ابتدائی طور پربتایا گیا ہےکہ بیمہ شدہ املاک کانقصان 650 ملین ڈالر سے بھی بڑھ گیا ہے۔ دبئی کو سب سے زیادہ شدید اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گذشتہ ماہ عالمی موسمیاتی ادارے نے خبردار کر دیا تھا کہ غیر معمولی بارشیں ہوں گی۔
-
سعودی عرب: بیشہ کے مقام پر پانی میں تیراکی کرتے ہوئے دو کم عمر بھائی ڈوب کرجاں بحق
سعودی عرب کی بیشہ گورنری کے قریب الغفرات گاؤں میں دو حقیقی بھائی عبدالعزیز اور ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : طیران الریاض کا اپنے فضائی بیڑے میں مزید بوئنگ شامل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی ائیر لائن ' ریاض ائیر المعروف طیران الریاض نے اپنے فلیٹ میں بوئنگ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ریستوران میں زہر خورانی سے ایک ہلاک، 95 ہسپتال میں داخل
سعودی مملکت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ ایک ریستوران میں زہر خورانی کی وبا پھیلنے ...
مشرق وسطی