مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا ہے کہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں ہو سکتا اوراس حوالے سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے گا اور ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات خادم حرمین شریفین کے مشیر مکہ معظمہ کےگورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی موجودگی میں جدہ میں امارہ کے صدر دفتر میں مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے " حج عبادت اور مہذب رویہ ہے مہم اپنے سولہویں سیزن میں، بغیر پرمٹ کے حج نہیں" سلوگن کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کی۔ اس موقعے پر معزز شہزادے اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "حج ایک عبادت اور مہذب طرز عمل ہے۔ پرمٹ کے بغیر حج نہیں" مہم کا سولہویں سیزن میں آغاز اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے گذشتہ برسوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا ہے اور بلا اجازت حج کرنے یا اس میں مدد دینے والوں کے خلاف کامیاب اقدامات کیے ہیں۔اجازت کے بغیرمناسک حج انجام دینے کی کوشش نے خلاف ورزی کرنے والے رویے کو کم کرنے اور غیر قانونی رویے کی روک تھام میں بھی کردار ادا کیا۔ نظم وضبط کی سختی کی وجہ سے جعلی حج اسکیموں کو پھلنے پھولنے سے روکنے اور بغیر اجازت کےحج جیسے فریضے میں شامل ہونے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی۔
#فيديو🎥
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) May 13, 2024
نائب أمير منطقة مكة الأمير#سعود_بن_مشعل_بن_عبدالعزيز
يدعو جميع القطاعات العاملة في الحج إلى رفع مستوى التنسيق ودرجة الجاهزية لاستقبال وخدمة ضيوف الرحمن#الحج_عبادة_وسلوك_حضاري#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/kklHr2sURi
ضیوف الرحمان کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے تیار
شہزادہ سعود بن مشعل نے حج میں کام کرنے والے تمام شعبوں پر زور دیا کہ وہ رب العزت کی طرف سے اجر کی امید میں ضیوف الرحمٰن کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے ہم آہنگی اور تیاری کی سطح کو بلند کریں۔ حج کے حوالے سے سعودی قیادت نے جو ہدایات اور ضوابط وضع کیے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹا جائے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ضابطوں اور ہدایات کا سختی سے خلاف ورزی کرنے والوں پر اطلاق کیا جائے گا۔
اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں
اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کے جائز ہونے کے بیانات اور قانونی فتووں کے اجراء کے بارے میں شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا کہ اس حوالے سے مملکت کے سینیر علماء کی کونسل سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے سینیر علما کونسل اس بیان کی تعریف کی کہ جس میں اس نے واضح طور پرکہا ہے کہ بغیر اجازت کے حج ناقابل قبول ہے۔ یہ فتویٰ اس جگہ کے تقدس اور مناسک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا۔ تاکہ مسلمان کواسلام کے پانچویں ستون کو سلامتی، سکون اور آسانی کے ساتھ ادا کر سکیں اور ساتھ ہی ساتھ ریاستی شعبوں کو خدمات کو بہتر بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔
حج سکیورٹی فورسز کی تیاریاں
اس موقعے پرسعودی عرب کی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے حج سیزن 1445ھ کے لیے تمام شعبوں میں حج سکیورٹی فورسز کی تیاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج سیزن کے دوران پبلک سکیورٹی پوری طرح الرٹ ہے تاکہ حج کے موقعے پر کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کو روکا جا سکے اور عازمین کو مناسک کی ادائی کے دوران پرسکون اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
#فيديو🎥
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) May 13, 2024
خلال المؤتمر الصحفي لإطلاق حملة #الحج_عبادة_وسلوك_حضاري..
مدير الأمن العام الفريق محمد البسامي:
جاهزية قوات أمن الحج بكافة قطاعاتها لموسم حج 1445 هـ#الحج_عبادة_وسلوك_حضاري#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/on3RpoKq5M
انہوں نے کہا کہ سکورٹی اہلکاروں نے پندرہ شوال کو مکہ کے داخلی راستوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں شروع کیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر پوری توجہ مرکوز رکھی جائے گی اور ہم حج کے اجازت نامے کے بغیر میقات کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سکیورٹی وزارت حج وعمرہ کے ساتھ مل کر عازمین کوایک کارڈ جاری کرےگی جس میں ان کے نام اور دیگر ضروری تفصیلات درج ہوں گی۔