یورپی یونین اسرائیل پر زور دیا ہے کہ رفح میں اپنی فوجی کارروائی فوری ختم کرے، یہ مطالبہ یورپی یونین کی طرف سے بدھ کے روز سامنے آیا ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے 10 روز قبل رفح میں اپنی زمینی فوج اتاری تھی اور ٹینکوں سے رفح کے مشرقی علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے۔ خبردار کیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی پر یورپی یونین کے ساتھ اسرائیلی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرا ہ نے کہا اگر اسرائیل نے رفح میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھی تو اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات پر شدید دباؤ آئے گا۔