سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایگزیکٹو اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ محمد مخبر سے ٹیلی فونک پر بات چیت کی۔
انہوں نے حال ہی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ولی عہد اور ایران کے عبوری صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پراتفاق کیا۔
فون پر بات چیت میں ولی عہد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
دریں اثنا، سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایگزیکٹو اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ نے ولی عہد شہزادہ کے اچھے جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
-
سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے عبوری وزیرخارجہ سےٹیلیفون پر بات
ہیلی کاپٹر حادثے پرافسوس کا اظہار
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ایران کو ہیلی کاپٹر حادثہ کے تناظر میں ممکنہ تعاون کی پیشکش
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو لے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایران اور سعودی عرب کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت
مشرق وسطی