سعودی وزیر خارجہ کا دورہ چین، علاقائی اور عالمی امور پر غور سر فہرست رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورہ چین کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی پیشرفت ملاقاتوں کے ایجنڈے پر سر فہرست رہی۔

سعودی وزیر خارجہ کی اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت سے
سعودی وزیر خارجہ کی اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت سے

شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بھی ملاقات کو اور دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ ان کی عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کے علاوہ باہمی رابطوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے متعدد امور پر بات کی گئی ۔ تاکہ دو طرفہ دلچسپی اور باہمی مفاد کے تحت چیزوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے اور عالمی منظرنامے پر موجود ایشوز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے گفتگو
سعودی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے گفتگو

دریں اثنا بیجنگ کے دورے کے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فود محمد حسین نے بھی ملاقات کی یے۔

ملاقات میں دونوں ممالک اور دونوں کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات پر توجہ مبذول کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

نیز علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطے میں پیش رفت پر، غزہ کی پٹی اور اڑوس پڑوس کے حالات زیر بحث آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں