سعودی عرب کی بطحا بندرگاہ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 65 لاکھ 14 ہزار 674 نشہ آور کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والے سامان کی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ بطحاء بندرگاہ کے ذریعے سامان کی کھیپ موصول ہوئی تھی جس میں آنے والے ٹرکوں میں سے ایک میں بڑے ٹائر موجود تھے۔ کسٹم حکام نے جب ان ٹائروں کا کسٹم کے طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا تو ان ٹائروں میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں مل گئیں۔ سعودی عرب میں ان گولیوں کو ممکنہ طور پر وصول کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔