سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر 24 اور 25 نومبر کو ریاض شہر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جوکہ سیامی جڑواں بچوں کے آپریشن اور علاج کے سعودی پروگرام کے آغاز کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔
اس کانفرنس میں سعودی عرب نیشنل گارڈ، وزارت دفاع، دفتر برائے امورخارجہ، صحت، تعلیم اورابلاغ، اور بین الاقوامی انسانی اور صحت کی تنظیموں سمیت طبی اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں، تنظیموں کے ذمہ داران، ماہرین اورمحققین شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے جسمانی طور پر جڑے بچوں اور ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
دو روزہ کانفرنس کی سرپرستی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کریں گے۔ کانفرنس میں انسانی اور سائنسی سیشنز، ایک نمائش اور اس تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔ یہ کانفرنس جسمانی طورپر آپس میں جڑے بچوں کی صحت کے حوالے سے عالمی بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت کے وژن 2030ء کے اہداف کے مطابق ہے، جس کا مقصد مملکت میں صحت اور انسانی ہمدردی کے شعبے کو ترقی دینا اور اس کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
"سیامی جڑواں بچوں کو الگ کرنے" کا شعبہ ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جس میں مملکت نے پہلا مقام حاصل کیا ہے، کیونکہ سعودی عرب عالمی قیادت، متعلقہ ممالک اور تنظیموں کے ساتھ سیامی بچوں کے خاندانوں کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ سعودی عرب اس میدان میں تیس سال سے کام کررہا ہے اور اس عرصے سے میں مملکت میں سیامی جڑوں بچوں کے 50 سے زیادہ آپریشن کیے گئے۔
سیامی جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے آپریشنز کے لیے کی جانے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو دیے گئے ایک سابقہ انٹرویو میں کہا تھا کہ جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا اصل عمل سنہ1992ء میں سوڈانی جڑواں بچیوں "سماح اور ہبہ" کے آپریشن سے ہوا تھا۔ یہ ایک کامیاب آپریشن تھا۔ اس کے بعد سے دونوں بچیاں سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اب وہ یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری مکمل کرچکی ہیں۔
-
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے حج سیزن کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرلیے
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس سال کے حج سیزن 1445 ہجری کے لیے اپنی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پہلی قومی دفاعی یونیورسٹی قائم
67 سال کی فوجی تعلیم کے بعد وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مسلح افواج کے کمانڈ ...
مشرق وسطی -
اردن کی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ لاکھوں نشہ آور گولیوں کی ضبطی
گاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات کی دریافت کئی برسوں میں سب سے بڑی ضبطی ہے
مشرق وسطی