فلسطین کے علاقے غزہ میں رفح شہر پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زاید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بتائے جاتے ہیں۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایجنسی نے کہا کہ ہلاک اور زخمیوں کو خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی نے قبل ازیں پیر کو عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ مواصی کے مقام پر رفح سے بے گھر ہونے والےلوگوں کے خیموں کو اسرائیلی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔
ہلال احمر نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ بمباری سے کیمپ کے دو رہائشی اپارٹمنٹس متاثر ہوئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر کے بعد سے پٹی پر جنگ میں 37,84 فلسطینی ہلاک اور 84,494 زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل ہیں۔
-
آپریشنل تعطل کے بعد امریکی فوج کا غزہ میں ہوائی جہاز سے امداد گرانے کا عمل پھر شروع
امریکہ نے اب تک ہوائی جہازوں سے 1,050 میٹرک ٹن سے زیادہ انسانی امداد بھجوائی ہے: ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے: امریکہ
آج سوموار کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے: حماس عہدیدار کا امریکہ سے مطالبہ
ہم جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام پر مثبت ردِ عمل کے لیے تیار ہیں: حماس عہدیدار ...
مشرق وسطی