امریکی گارنٹی کے ساتھ غزہ سے اسرائیلی مکمل انخلا، حماس کی شرائط کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

حماس کی طرف سےغزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کی تجاویز کے جواب میں اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ اس حوالے دو مصری سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حماس نے شرط رکھی ہے کہ امریکہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی ضمانت دے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تحریک امریکہ سے مستقل جنگ بندی اور غزہ کے تمام حصوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے لیے تحریری ضمانتیں چاہتی ہے تاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ قبل سامنے آنے والی جنگ بندی کی تجویز کو منظور کیا جا سکے۔

دریں اثناء قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے اور پرامن معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسرائیل اور حماس کی طرف سے رعایتیں درکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثالث خلیج کو ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے سے خطے کو وسیع تر تنازعے سے بچایا جائے گا۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مجوزہ ڈیل کے حوالے سے حماس کے کچھ مطالبات پورے نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے تجویز میں بہت سی تبدیلیاں اور ترامیم کی ہیں۔

"سنجیدہ اور مثبت"

’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے۔

الرشق نے ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ صہیونی میڈیا کی حماس کے ردعمل کےخلاف اکسا رہا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن کسی بھی نوعیت کے معاہدے سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے۔

حماس کے رہ نما نے کہا کہ ردعمل ہمارے عوام اور ہماری مزاحمت کے مطالبات کے مطابق ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے وسیع راستہ کھولتا ہے۔

منگل کی شام حماس اور اسلامی جہاد نے کہا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہ نما اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ قطری وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مزاحمتی دھڑوں کے ردعمل کو قطری بھائیوں تک پہنچانے کے لیے پیش پیش تھے۔

دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز پر حماس کی طرف سے جواب میں فلسطینی عوام کےمفاد کےحصول اور دشمن کی جارحیت روکنے کو ترجیح دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں