اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران قتل کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 37431 ہو گئی ہے۔ یہ بات جمعرات کے روز وزارت صحت غزہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہی گئی ہے۔
ان تازہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 35 رہی ہے۔ واضح رہے ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔
جبکہ اب تک جنگ کے دوران کل زخمی ہونے والوں کی تعداد 85653 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران غزہ میں ہسپتالوں کی تعداد ٹارگٹڈ بمباری کے باعث کم سے کم ہو کر رہ گئی ہے۔ اکثر ہسپتال اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں۔