کینیڈا: ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار، اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

کینیڈا نے بدھ کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیز ایران میں موجود کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایران سے نکل آئیں۔

اس امر کا باضاطہ اعلان کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر ڈومینک لیبلنک نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ ہماری حکومت نے پاسداران انقلاب کور کو اپنے ضابطہ فوجداری کے تحت دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

کینیڈا کے وزیر خارجہ اور وزیر انصاف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ' ایرانی رجیم دہشت گردی کی مدد کرتی ہے اور ایک تسلسل کے ساتھ ایران کے اندر اور ایران سے باہر انسانی حقوق کا احترام نہیں کر رہی ہے۔' نیز بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی اور استحکام کے خلاف خواہش رکھتی ہے۔ '

وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا اوٹاوا نے کئی سال پہلے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے، ان کا اپنے شہریوں کو زور دے کر کہنا تھا کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔ نیز جو کینیڈین شہری اس وقت ایران میں ہیں ، ان کے لیے یہ وقت واپس گھر آنے کا ہے۔

کینیڈا کی طرف سے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطلب پاسداران انقلاب کے ارکان کے کینیڈا میں داخل ہونے پر پابندی لگانا ہے۔ اس کے ارکان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیلنگ کرنے کو روکنا اور اگر پاسداران کے کسی ممبر کے کینیڈا میں اثاثے ہیں تو انہیں ضبط کرنا شامل ہے۔

ایرانی تارکین وطن اور خاندانوں کے پرواز پی ایس 752 کے متاثرہ افراد جنہیں تہران سے اڑان بھرتے ہی جنوری 2020 میں گرا دیا گیا تھا ، اس طیارے میں 176 مسافروں کے علاوہ عملے کے لوگ تھے ، جن میں 85 کینیڈین شہری تھے۔

ایران نے بعد ازاں کہا تھا کہ 'اس کے ہاں سے میزائل غلطی سے فائر ہو گیا تھا جس کا نشانہ طیارہ بن گیا تھا۔ '

اس وجہ سے اوٹاوا پر طویل عرصے سے دباؤ تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ کینیڈین پارلیمنٹیرینز نے پچھلے ماہ متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی انتظامیہ ابھی تک گریز کا شکار تھی۔ نے اس اعلان سے قبل وضاحت کی تھی کہ ' دہشت گردی کی فہرست بہت وسیع ہو سکتی ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی کینیڈا میں حکومت کے مخالف ایرانیوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

واضح رہے اب تک کینیڈا کی طرف سے جاری کردہ بلیک لسٹ میں تقریباً 80 ادارے شامل کیے جا چکے ہیں۔ ہیں۔ ان میں القاعدہ، حزب اللہ، طالبان، آئی ایس آئی ایس اور پراؤڈ بوائز شامل ہیں، جو شمالی امریکہ میں سرگرم ایک عسکریت پسند گروپ ہے۔

اوٹاوا نے اس سے پہلے ایرانی قدس فورس جو پاسدران انقلاب کی ایک ذیلی شاخ ہے، اسے بھی دہشت گرد ادارے کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ کینیڈا کی طرف سے 2022 میں ایرانی پاسداران کے ارکان سمیت 10,000 سے زیادہ ایرانی اہلکاروں کے داخلے کو مستقل روک دیا تھا۔

ایرانی پاسدارن انقلاب کور کو امریکہ نے 2019 میں دہشت گردی کی فہرست یں شامل کیا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں یورپی یونین نے بھی پاسداران انقلاب کور دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یورپی یونین نے الزام لگایا ہے کہ پاسداران انقلاب روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ نیز مشرق وسطیٰ میں ( اسرائیل کے خلاف ) اپنے اتحادیوں کو بھی ڈرون دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں