غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، کم از کم 42 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ کے سرکاری فلسطینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ شہر کے اضلاع پر بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے کم از کم 42 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو اسماعیل الثابتہ نے بمباری کانشانہ بنائے گئے علاقوں میں پناہ گزین کیمپ الشاطی بھی شامل ہے۔ اس پناہ گزین کیمپ میں مکانوں اور گھروں کو نشانہ بنا کر کم از کم 24 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ الطفہ محلے میں بھی گھروں کو ہی نشانہ بنایا گیا اور اس محلے میں بھی 18 فلسطینی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کے دو فوجی مراکز پر بمباری کی ہے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس مبینہ فوجی مرکز کے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

حماس نے بھی اسرائیل کی اس بمباری کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ البتہ شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا ہے۔ حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قبضہ اور نازی گروہ ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کردہ فوٹیجز میں بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں کے کے ملبے کے آس پاس فلسطینی شہریوں کو زخمیوں اور لاشوں کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فوٹیجز الشاطی پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں تباہ شدہ مکانات کا ملبہ اور گلیوں میں بمباری کے بعد تباہی کا منظر تھا۔

پچھلے کئی دنوں سے اسرائیل نے اپنی جنگی شدت میں اضافہ کر رکھا ہے۔ اب تک کی جنگ میں مجموعی طور پر 37475 کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کی 101 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

پچھلے ڈیڑھ ماہ سے رفح میں بھی جنگ جاری ہے۔ مسلسل فلسطینیوں کو بمباری اور ٹینکون کی گولہ باری سے نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں