اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مسلسل دوسری بار اس مشہور ویڈیو پر تبصرہ کیا جس میں وہ چند روز قبل اپنے ملک کو ہتھیار دینے میں قریبی اتحادی امریکہ کی تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
"بحران زدہ" نیتن یاہو نے اپنے بیانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی مہینوں سے بند دروازوں کے پیچھے امریکہ کے ساتھ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی تھی جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
"بلا نتیجہ"
انہوں نے ’پنچ باؤل‘ نیوز ویب سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم نے امریکی حکام کے ساتھ کئی پرسکون بات چیت کے ادوار کے دوران اور میرے اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گفتگو میں اسلحہ کی سپلائی کی اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کی"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے محسوس کیا کہ مہینوں کی بات چیت کے بعد ویڈیو کو نشر کرنا بہت ضروری تھا جس سے مسئلہ حل نہیں ہوا اوربات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا"۔
گذشتہ منگل کو نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان نشرکیا تھا جس میں انہوں نےتل ابیب کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل میں امریکہ کی تاخیر پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بقاء خطرے میں ہے اور ہمیں اس جنگ میں امریکی اسلحے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے یہ مسئلہ گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اٹھایا، جنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ واشنگٹن اس مسئلے کو حل کرے گا۔
اس بیان نے بائیڈن انتظامیہ میں شدید عدم اطمینان کو جنم دیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اسے توہین آمیز اور مایوس کن قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنی مدد امریکہ نے اسرائیل کی کی ہے کسی اور ملک نےنہیں کی۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الفاظ کی بھی تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن نے تل ابیب کی مدد بند نہیں کی۔
یہ تنازع نیتن یاہو اور بائیڈن انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ کرنے کا باعث بنا ہے۔ اس سے قبل غزہ کے مستقبل اور جنگ کے بعد پٹی پر حکومت کرنے والی اتھارٹی کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔
-
اسرائیل کو اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لیے امریکی گولہ بارود کی ضرورت ہے: نیتن یاہو
نیتن یاہو کا امریکہ پر "ہتھیاروں کی فراہمی روکنے" کا الزام، امریکہ پریشان
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کے ویڈیو بیان نے امریکہ کو ناراض کر دیا ، وائٹ ہاؤس کا اظہار مایوسی
وائٹ ہاؤس کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کی اس تنقید پر اظہار مایوسی کیا گیا ہے جس ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کا بین گویر پر راز افشا کرنے کا الزام ، جھوٹ بولا گیا: رد عمل
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کی لیکود پارٹی نے قومی ...
مشرق وسطی