امریکی اسلحے کی ترسیل میں رکاوٹ جلد دور ہو جائے گی : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اسلحے کی ترسیل کے تنازعہ کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ وہ اتوار کے روز اپنے اہم ترین اتحادی ملک کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے تھے۔

واضح رہے تقریبآ چار ماہ قبل امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایک ڈرامائی مرحلہ آ گیا جب غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کرنے اور تمام تر اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والے امریکہ نے رفح پر اسرائیلی زمینی حملے کے بوئنگ ساختہ 2000 پاونڈ کے بموں کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا۔

نیتن یاہو کے بقول اسرائیل نے اس بارے میں امریکہ سے ہر طرح کی وضاحت چاہی لیکن بنیادی صورت حال میں کوئی بھی تبدیلی نہ آئی ۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے اس بارے میں کہا ' میں نے گذشتہ روز جو کچھ سنا ہے اس کی روشنی میں مجھے امید اور یقین ہے کہ یہ مسئلہ جلد طے ہو جائے گا۔

کابینہ سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا اگرچہ ہر سطح پر بات ہوتی رہی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ۔اس وجہ سے میں نے چیزوں کو عوام کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا۔ یاہو اپنے اس ویڈیو بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس کی وجہ سے امریکی انتظامیہ۔میں ناراضی اور مایوسی کا اظہار ہوتا رہا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں