سعودی عرب کی مربوط سکیورٹی حکمت عملی کے تحت منشیات کے خلاف جنگ جاری
انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقعے پر مملکت کا منشیات کی لعنت کے خلاف پور قوت سے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں منشیات کی لعنت سے نجات اور اس مکروہ دہندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کےخلاف پوری طاقت سے جنگ شروع کررکھی ہے۔
ایک طرف منشیات کے اسمگلر بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ کے دھندے کو آگے بڑھانے کی کوششیں کررہے ہیں اور دوسری طرف سعودی عرب کے انسداد منشیات محکمے نے مکمل سکیورٹی حکمت عملی کے تحت منشیات کی ترویج کی کئی بڑی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے واشگاف الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ مملکت کے ادارے منشیات اس مکروہ دہندے کی ترویج اور شہریوں کی جان ومال سے کھلواڑ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اور منشیات کے دھندے کو پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
سعودی عرب کے سکیورٹی ادارے منشیات کی روک تھام کے لیے پیشگی الرٹ کے تحت پورے عزم کے ساتھ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ’انسداد منشیات‘ کے 26 جون کو عالمی دن کے موقعے پر’روک تھام میں سرمایہ کاری‘ کے نعرے کے تحت منشیات کے خلاف کھلا اعلان جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ منشیات، سائیکو ٹراپک مادے اور زہریلے مواد بین الاقوامی جرائم اور دنیا کو کو درپیش بڑے بحرانوں میں شامل ہیں۔ ان کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معاشروں میں سکیورٹی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی پہلو کے پیچھے بہت سے مجرمانہ، مالی جرائم اور فکری انحراف کے ساتھ منشیات کےدھندے مسائل کی بنیادی وجہ ہیں۔
پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سعودی حکومت نے منشیات کی لعنت کے خطرے کو محسوس کیا اور اس نے اپنےعوام کی حفاظت، ان کے حقوق کا خیال رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کے تحفظ پر غیرمعمولی توجہ دی۔ ہر اس چیز کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جو عوام کے لیے پریشانی پیدا کر سکتی ہے۔ ملک کی سلامتی اور اس کے لوگوں کے ذہنوں کو خراب کرنے والی ہر لعنت کا پوری تندہی سے مقابلہ کیا ہے۔
منشیات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی مہم کا آغاز ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز بن سعود کی نگرانی میں کیا گیا۔ سعودی وزیر داخلہ نے اس مہم کے ٹھوس اور مثبت نتائج حاصل کیے۔ منشیات کا دھندہ چلانے والوں اور سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید کہا کہ قوموں کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے والی اس خطرناک لعنت سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اور پولیس ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ انسداد منشیات کے لیے تکنیکی انقلاب کے ساتھ ہم آہنگ رہیں، تاکہ اس قسم کے جرائم کو موثر اور مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ جدید تکنیکی ذرائع اور مصنوعی ذہانت کے الگورتھم ان جرائم کے پیشہ ور افراد کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانون کے نفاذ کے ساتھ کمیونٹیز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
البسامی نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اس لعنت اور اس کے خطرات سے ہوشیار رہیں۔اس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی سرکاری کوششوں کی حمایت کریں اور اس کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشروں کو اس کے خطرات سے بچانے کے لیے تمام دستیاب صلاحیتوں کے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول میجر جنرل القرنی نےزور دے کر کہا کہ انسداد منشیات کا عالمی دن جو ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا بہترین موقع ہے۔ یہ دن منشیات اور ان کے غلط استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات سے آگاہی کے طور پرمنایا جاتا ہے۔چونکہ سعودی عرب منشیات کے خلاف جنگ کے میدان میں دنیا بھر میں صف اول میں کھڑا ہے۔ اس لیے مملکت نےاس لعنت سے نجات کے لیے بھرپور اور کامیاب حکمت عملی وضع کی ہے۔ مملکت کی صاحب بصیرت قیادت کے وژن میں مملکت میں منشیات کی لعنت سے نجات کا ہدف بھی شامل ہے کیونکہ منشیات کی لعنت نسلوں اور تمام معاشرے کے مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے۔
میجر جنرل القرنی نے کہا کہ مملکت کی وزارت داخلہ اور اس کے تمام ادارے منشیات کے خلاف جنگ میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کررہے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی رجمنٹ امور میجر جنرل عوض العنیزی نےکہا کہ وزارت داخلہ منشیات کی سمگلنگ کے ذرائع کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
-
سعودی عرب: قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لیے پہلا جغرافیائی سروے شروع
سعودی عرب میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے جغرافیائی سروے کے منصوبے کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کی جمہوریہ داغستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے روسی فیڈریشن کے جمہوریہ داغستان میں عبادت گاہوں پر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے ویژن 2030 کا آدھا سفر طے کرلیا: وزیر اقتصادیات
سعودی عرب کے وزیر برائے اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا ہے ...
مشرق وسطی