جدہ: سعودی شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے ایک مقامی شہری کو جدہ گورنری میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں ایک شہری کو 25,350 نشہ آور گولیاں بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے عوام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ شہریوں اور رہائشیوں کو منشیات کی اسمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں تمام دستیاب معلومات کے ذرائع سے مطلع کریں۔

اسی تناظر میں جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے زمینی گشت کے دوران یمنی باشندےکو سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے اور 115 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے اس سے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے الجوف کے علاقے میں ایک شہری کو بھنگ کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں منشیات کی لعنت سے نجات کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول اور دوسرے اداروں کے درمیان موجود کوآرڈینیشن کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے مملکت کے نارکوٹکس کنٹرول کے امریکہ میں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن،اس کے علاقائی دفاتر، اردن، سوڈان، شام، پاکستان، ترکیہ، ملائیشیا اور یمن میں ڈائریکٹوریٹ اور کنٹرول کے محکموں کے درمیان تعاون موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں