عدن میں شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں رضاکارانہ طبی پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں قائم شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں طبی خدمات کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

رضاکارانہ طبی پروگرام کا تیسرا مرحلہ عدن کے شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں شروع کیا گیا جس میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کے ہاتھوں آرتھوپیڈک سرجریز اور جوائنٹ تبدیلی کے آپریشنز شامل ہیں۔ یہ پروگرام یمن کی تعمیر نو، ریلیف، انسانی امداد اور یمن کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی طرف سے شروع کیے گئے پروگرامات کا حصہ ہے۔

یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام نے عدن گورنری میں شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال کو سرجریز تعاون فراہم کرنے کے لیے بہترین طبی عملہ فراہم کرنے کے ساتھ برادر یمنی عوام کی خدمت کے لیے 14 خصوصی کلینک قائم کیے۔ اس کے علاوہ امراض قلب کے لیے ایک ہارٹ مرکز مرکزقائم کیا گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں رضاکارانہ طبی پروگرام اپریل 2024ء سے جولائی 2024ء کے درمیان کے عرصے میں شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی طرف سے فراہم کیا گیا۔ یہ پروگرام یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔

رضاکارانہ طبی پروگرام متعدد تخصصات میں متعدد رضاکارانہ طبی منصوبوں پر مشتمل ہے جو یمن میں تمام یمنی گورنریوں سے طبی کیڈرز اور اہلیت کے ذریعے یمن میں انسانی ضرورت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جن میں اوپن ہارٹ سرجری، کیتھیٹرائزیشن پروجیکٹ، نیورو سرجری پروجیکٹ، آرتھوپیڈک سرجری پروجیکٹ، پلاسٹک سرجری پروجیکٹ، جلنے اور زخم خراب ہونے کا علاج کرنے والے ماہرین کی مدد اور خصوصی کلینک کے لیے طبی پروجیکٹ شامل ہیں۔

طبی پروگرام اس کے آپریشن پروجیکٹ کے بعد ہسپتال کی تیاری اور صلاحیتوں کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی جو یمن کے مختلف گورنریوں میں یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کی جانب سے پیش کیے گئے صحت کے شعبے میں 34 ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کا حصہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام نے 8 بنیادی اور اہم شعبوں میں یمنی بھائیوں کی خدمت میں 229 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور اقدامات پیش کیے ہیں جن میں تعلیم، صحت، پانی، توانائی، نقل و حمل، زراعت، ماہی گیری، یمنی حکومت کی صلاحیتوں اور ترقیاتی پروگراموں کی ترقی اور حمایت شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں