اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے بجلی کی لائن کو غزہ میں 'ڈی سیلینیشن پلانٹ' سے جوڑ دیا ہے۔ پینے کے پانی کی یہ فراہمی غزہ اسرائیلی جنگ میں گھرے فلسطینیوں کے لیے کی جا رہی ہے۔ تاہم پانی کی ضروریات کے لیے یہ انتظام ہرگز کافی نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج کے منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی پاور لائن اقوام متحدہ کے زیر انتظام 'ڈی سیلینیشن پلانٹ' تک جائے گی۔ نیز یہ پلانٹ خان یونس میں واقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ حماس بجلی و پانی کی سپلائی سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس سے پانی کی یومیہ پیداوار 20 ہزار کیوبک میٹر تک چلی جائے گی۔ جو موجودہ پیداوار میں 4 گنا ہوگی۔