فرانسیسی حکام نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ حکومتی ترجمان پریسکا ٹیوینیو پر پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم گیبریل اٹل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پلیٹ فارم پرکہا کہ صدر عمانویل میکروں کی زیرقیادت سینٹرسٹ اتحاد کے امیدوار ٹیوینو، ان کے نائب اور ایک پارٹی کارکن قانون ساز انتخابات سے قبل پیرس کے قریب بدھ کی شام سات جولائی کو ہونے والے الیکشن کے انتخابی پوسٹر لگا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔
واقعے کی تحقیقات کے دوران چار ملزمان گرفتار
جبکہ میڈیا نے اطلاع دی کہ ٹیوینو حملے میں محفوظ رہی تھیں۔وہ اپنی مہم جاری رکھے گی۔ ان کے نائب اور پارٹی کارکن کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس قسم کی چوٹیں آئیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری ملازم پر ہتھیار سے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن اس حملے کے پیچھے محرک کا کوئی اشارہ فراہم نہیں کیا۔
استغاثہ نے بتایا کہ تین کم عمرافراد سمیت 4 کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز فرانس قبل از وقت قانون ساز کونسل کے انتخابات کی دوڑ کے آخری دور میں داخل ہوا۔ انتخابات کے پچھلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں بھاری اکثریت میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔
-
فرانسیسی عدالت سے کیمیائی حملوں کے الزام میں بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری
پیرس کی اپیل کورٹ کےپبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کواعلان کیا کہ اس نے شامی صدر ...
مشرق وسطی -
پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ حقائق کے منافی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
غزہ کے میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا ...
پاكستان -
جاپان میں ریلوے کی خبر گیری کے لیے انسان نما روبوٹ کا استعمال
عمر رسیدہ آبادی والے ملک میں افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ روبوٹس کے ذریعے حل
بين الاقوامى