سعودی عرب کا سوڈان میں جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی مساعی کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے جمہوریہ سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نےسوڈان میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے سعودی عرب کے خیرمقدم اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان مساعی کا مقصد مستقل جنگ بندی کے حصول اور برادر سوڈانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سے سعودی عرب کی میزبانی میں ’جدہ ون‘ اور جدہ ٹو‘ امن فارمولے کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ سوڈان کی خود مختاری کونسل کے چیئرمین فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے پورٹ سوڈان میں ملاقات کے دوران کیا۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عبدالفتاح البرھان اور انجینیر ولید الخریجی کے درمیان ملاقات سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے مملکت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت کی دانشمند قیادت برادر سوڈان کی عوام کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں