اسرائیل کا حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ کو بمباری میں ہلاک کرنے کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ خان یونس میں ہفتہ کے روز کی گئی بمباری کے نتیجے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے سربراہ رافع سلامہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بمباری کا مقصد حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم دو روز گزرنے کے بعد بھی اسرائیلی فوج نے محمد ضیف کے حوالے سے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا جس سے وہ کہہ سکے کہ کمانڈر محمد ضیف کی اس حملے میں ہلاکت ہو گئی ہے۔

البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ رافع سلامہ محمد ضیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ جو سات اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہے۔

دوسری جانب حماس نے ابھی تک کمانڈر سلامہ کی ہلاکت کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے قبل حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور وہ فلسطینی عوام کو ٹارگٹ بنانے کے جواز کے طور پر ایسے دعوے کرتا ہے کہ اس نے حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں