سفاک والد نے بیٹی کو برہنہ حالت میں چھت سے باندھ کرتشدد کے بعد قتل کردیا
کم سن بچی کو اس کی سوتیلی ماں کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا:سیرن آبزرویٹری
شام میں ایک سفاک شخص نے اپنی کم سن بیٹی کو بے رحمانہ تشدد کے بعد فنا کے گھاٹ اتار دیا۔
شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں ایک چھوٹی بچی اپنے والد کے ہاتھوں تشدد اور شدید مار پیٹ کے بعد دم توڑ گئی۔
رصدگاہ نے وضاحت کی کہ بچی کے والد نے شدید گرمی میں اسے گھر کی چھت پر برہنہ کر کے باندھ دیا۔ اس کے بعد اسے تشدد کر کے جان سے مار ڈالا۔
انسانی حقوق آبزرویٹری نے مزید کہا کہ باپ نے بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسے مختلف طریقوں سے اذیتیں دیں یہاں تک کہ اس کی جان نکل گئی۔
اس شخص نے بچی پر تشدد دوسری بیوی کی وجہ سے کیا۔
آبزرویٹری کے مطابق ادلب میں پبلک سکیورٹی سروس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کیا ہے، جس نے اعتراف جرم کیا ہے۔ گرفتار شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سیرین آبزرویٹری نے اس طرح 2024ء کے آغاز سے اب تک 42 کیسز ریکارڈ کیے ہیں جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 63 دیگر زخمی ہوئے۔