سعودی عرب اور مصر توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے

مصر اور سعودیہ کے وزرائے توانائی کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعاون پر تبادلۂ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور مصر توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پٹرولیم، گیس، بجلی، قابلِ تجدید توانائی اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔

21 جولائی کو سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مصر کے وزیر برائے پیٹرولیم و معدنی وسائل کریم بدوی اور وزیر برائے بجلی و قابلِ تجدید توانائی محمود عصمت سے ملاقات کی۔

سعودی وزارتِ توانائی کے ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جس کا مقصد اپنی قیادتوں کے مشترکہ نظریات اور اپنے عوام کے عزائم کے ساتھ اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں