منشیات کے خلاف سیکورٹی مہم کی کامیابیاں جاری و ساری ہیں : سعودی وزارت داخلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداؤد نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی جانب سے منشیات کے خلاف نافذ العمل جامع سیکورٹی مہم نے نشہ آور مواد اور اس کے ساتھ مربوط جرائم کا مقابلہ کرنے میں بھرپور اور مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس مہم میں تمام متعلقہ اداروں کی کوششیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ناصر نے یہ بات بغداد میں منعقد انسداد منشیات کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں شریک سعودی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے شریک ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا تا کہ منشیات کے پھیلاؤ پر روک لگائی جا سکے۔ ڈاکٹر ناصر کے مطابق اس سلسلے میں منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے اقدامات کو مضبوط بنانا بہت اہم ہے۔

سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداؤد نے واضح کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور پھیلاؤ کے جرائم کی روک تھام سعودی ویژن 2030 پروگرام کی ترجیحات میں سے ہے۔ سعودی عرب اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ منشیات معاشرے کے امن و استحکام کے لیے خطرات بننے والے سنگین امور میں سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں