امریکی دفتر خارجہ نے منگل کے روز سعودی عرب کے لیے فوجی نوعیت کی لاجسٹکس کو بہتر کرنے کرنے لیے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا امریکی سامان خرید سکے گا۔
منگل کے روز پینٹاگون نے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا 'اس سامان کی خریداری سے سعودی عرب کی اپنے لیے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو روکنے کی صلاحیت میں بہتری ہو گی۔